لکھنؤ/سری نگر،20/اگست ( ایجنسی) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی کے کردار کی وجہ سے جموں و کشمیر میں پتھر بازی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں نیکسلزم ، دہشت گردی اور شدت پسندی واقعات کا رجحان کم دیکھنے کو ملا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ نے جموں و کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کا کردار دیکھا ہے، جہاں پتھر بازی کے واقعات کم ہوئے ہیں۔ ہم نے بھارت کے سیکورٹی کے لئے عہد لیا ہے اور اس کے لئے سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ ہم چیلنجوں کو قبول کریں گے۔ گزشتہ تین سالوں میں نیکسلزم ، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے رجحان میں کمی پیش آئی ہے۔
یو پی میں این آئی اے کے دفتر اور رہائشی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے ان باتوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ جنگ جیت لیں گے ۔ پچھلے تین سالوں میں شمالی حصے میں انتہا پسندی 70 فی صدی اور نیکسلزم میں 40 فی صدی کمی آئی ہے۔
دہشت گردی کی مالی امداد کے ذرائع کو ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم جعلی کرنسی اور دہشتگردی کی مالی امداد کے ذرایعوں کا منہ بند کر لے تو یہ دہشت گردی کے لئے ایک بڑا دھچکا ہوگا۔ این آئی اے یہاں بہت اچھا کام کر رہی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے این آئی اے اور ریاستی کے درمیان ہر چھ ماہ کے میٹنگ منعقد کرنے کی تجویز پیش۔ اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے راج ناتھ نے کہا کہ بہتر تعاون کے بغیر کوئی کامیابی نہیں ہوسکتی ہے۔ یہ معلومات کا اشتراک کرنے کا ایک مسلسل عمل ہے۔